مغربی آزادی، ایک ڈھونگ کے علاؤہ کچھ نہیں! از رہبر انقلاب

مغربی آزادی کے نام پر بشریت سے دھوکا!

آزادی، اس چیز سے ہٹ کر ہے کہ جس کا جی چاہے آزادی کا نام لے کر جس طرح کا بھی غلط فائدہ اٹھانا چاہے، اٹھا لے۔ جیسا کہ دنیا میں یہ کام ہوا، جیسا کہ آزادی کے نام پر انسانوں پر سب سے بڑے بوجھ لاد دیے گئے، آزادی کے نام پر سب سے بھیانک جرائم انجام دیے گئے، آزادی کے نام پر انسانی نسلوں کو اخلاقی برائیوں اور جنسی بے راہ روی میں دھکیل دیا گيا۔

 

حقوقِ نسواں میں ہمارے مقابل کوئی بات نہیں کرسکتا!

ہم اگر خواتین کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر بیان کریں کو دنیا کے مقروض نہیں قرار پائیں گے، دنیا ہمارے خلاف بات نہیں کرسکتی۔ اگر معاشرے میں خواتین کے دائرے اور فرائض معین ہوں تو یہ ہم ہیں کہ جس کی زبان دنیا کے سامنے کھل کر چلے گی۔

 

آزادی کا حقیقی مفہوم اگر بیان ہو جائے!

اگر ہم آزادی کے بارے میں بھی اسلام کا نظریہ صحیح طور پر بیان کریں اور اس کی وضاحت کریں تو ہم دنیا اور ان ملکوں کے سامنے جو جھوٹی، نقلی اورگمراہ کن آزادی کا دم بھرتے ہیں، ہم کبھی مقروض نہیں ہوں گے۔

 

انسانی آزادی پر اسلام کا نظریہ بیان ہونا چاہیے!

یہ ہم ہیں یہ کہ جن کی زبان کھل کر دنیا سے یہ مطالبہ کر سکتی ہے کہ آخر کیوں یہ آزادی انسانوں کو نہیں دی جاتی اور کیوں آزادی کے نام پر انسانوں پر ظلم ہوتا ہے، جارحیت ہوتی ہے۔ بنابریں آزادی کے بارے میں اسلام کے نظریے کو متعارف کرانا چاہیے۔ یہ ایک ضروری کام ہے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے