امریکی بلاک، طوفان الاقصیٰ میں بے نقاب! از رہبر انقلاب

اسرائیلی سفاکیت کے پیچھے امریکی پشت پناہی ہے!

اسرائیل امریکہ کے بغیر یہ ظلم نہیں کر سکتا تھا۔ اگر امریکہ راضی نہ ہوتا تو اسرائیل کی ہمت نہیں ہوتی۔ امریکہ کے پشت پناھی سے صیہونی حکومت ڈھائی ماہ میں اتنے جرائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یہ دنیا میں ہر کوئی جانتا ہے۔

 

وہ واقعہ جس نے امریکہ کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا!

امریکہ نے انتہائی بے شرمی سے سلامتی کونسل میں اسرئیلی بمباری روکنے اور جنگ بندی کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے ویٹو کر دیا! یہ(امریکہ و اسرائیل)ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہیں، ایک ہی جیسے ہیں۔ "ویٹو” کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ وہ بچوں، عورتوں، بیماروں، بوڑھوں اور بے دفاع لوگوں پر بم گرانے میں ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کرتےہیں۔ اس واقعے میں امریکہ کی ساکھ تباہ ہوگئی، مغربی تہذیب کے چہرے سے نقاب ہٹ گیا۔

 

فلسطین کی عظیم فتح کیا ہے؟

فلسطینی قوم کی عظیم فتح یہ ہے کہ انہوں نے مغرب، امریکہ اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعوؤں کو بدنام کردیا۔ یہ حق اور مقاومت کے محاذ کی سب سے بڑی فتح ہے۔ جہاں میدانِ جنگ میں ان مجرموں کی ناکامی کے آثار یکے بعد دیگرے نظر آتے جارہے ہیں وہیں انسانی حقوق کے میدان میں بھی یہ مکمل طور پر ناکام رہے۔

 

مظلوم فلسطینیوں کی مقاومت، امریکی بلاک کی رسوائی!

آج کے دور میں ہر کوئی یہ جانتا ہے کہ یہ دکھاوا بشریت اور انسانی حقوق کا نام لینا۔۔وغیرہ؛ ان(سب چیزوں) کا باطن کیا ہے؟ ۔ انگلینڈ اور امریکی(غول) کا مکروہ چہرہ واضح ہوگیا۔ پوری دنیا کے افراد پہ آشکار ہو گیا۔ یہ اس واقعہ کی حقیقت ہے۔ وائٹ ہاؤس کی (پلید) حقیقت سب پہ برملا ہوگئی، امریکی اور برطانوی حکومت کا باطن آشکار ہوگیا۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے