رسول اللہ(ص)سے اپنا حقّ مانگنے والے شخص کا ماجرا از رہبر انقلاب

وہ شخص جس نے آنحضرت(ص)سے اپنا حقّ طلب کیا!

تاریخ میں کئی واقعات نقل کئے گئے ہیں، میں بھی ان کے بارے زیادہ نہیں جانتا کہ کونسا واقعہ کتنا دقیق ہے۔ لیکن جس واقعے کو غالبا نقل کیا گیا ہے وہ اس طرح سے ہے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا کہ یارسول اللہ(ص)آپ کی گردن پہ میرا ایک حقّ ہے۔آپ(ص)ایک دفعہ اپنے ناقے پہ سوار تھے اور میرے قریب سے گزرے، میں بھی سوار تھا اور آپ(ص)بھی سوار تھے، کہ میرا ناقہ آپ(ص)کے پاس آیا اور آپ نے اسے بھگانے کے لئے اپنی لاٹھی لہرائی اور وہ میرے پیٹ پہ لگ گئی اور میں آپ(ص)سے اس چیز کا طلبگار ہوں۔

 

رسول اللہ(ص) کی پیشکش اور لوگوں کی حیرت!

جب ایک شخص نے رسول اللہ(ص)کے کہنے پر(کہ جس کا بھی میری گردن پہ حق ہے مجھہ سے طلب کر لے)اپنا حق مانگا تو رسول اللہ(ص)نے اپنی قمیص اوپر اٹھائی اور کہا کہ ابھی آکر مجھہ سے قصاص(بدلہ)کرلو، ایسا نہ ہو کہ روز قیامت تک اس کام میں تاخیر ہوجائے۔ لوگ حیرت بھری نظروں سے دیکھنے لگے کہ آیا واقعا یہ شخص رسول اللہ(ص) سے قصاص(بدلہ)کرنا چاہتا ہے، کیا واقعا اس کا دل اس کام پہ آمادہ ہوگا؟

 

طالبِ حقّ کا آنحضرت(ص) کے قدموں میں گرنا!

جب رسول اللہ(ص)کے کہنے پر ایک شخص نے آپ(ص) سے اپنا حقّ مانگا تو وہاں موجود لوگوں نے دیکھا کہ رسول خدا(ص)نے کسی کو گھر سے وہی لاٹھی لانے کے لئے بھیجا اور فرمایا کہ اسے پکڑو اور اسی لاٹھی کو میرے پیٹ پہ مارو، یہ شخص قریب آیا، لوگ شرمندہ اور حیران تھے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ شخص یہ کام کر گزرے۔ لیکن ایک بار انہوں نے دیکھا کہ وہ آپ(ص)کے قدموں میں گر گیا اور آپ(ص)کے شکم مبارک کا بوسہ لینا چاہا اور کہا کہ میں آپ(ع)کے بدن کو مسّ کرنے کے ذریعے خود کو آتشِ دوزخ سے نجات دلواتا ہوں۔

 

 

عہد معارف ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے