امام حسن عسکریؑ از نظر شہید مطہری

امام عسکری پہ شدید دباؤ اور اس کی وجہ!

امام حسن عسکری علیہ السلام کا مقدس وجود ان ائمہ میں سے ہے جو بہت زیادہ دباؤ میں تھے کیونکہ ائمہؑ کا دور امام عصر علیہ السلام کے دور کے جتنا قریب ہوتا جاتا ہے اتنا ہی زیادہ ان کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

 

امام حسن عسکریؑ کی زندگی کا اجمالی تعارف!

امام عسکری علیہ السلام اور امام ہادی علیہ السلام کو سامرا میں "العسکر” یا "العسکری” نامی محلّے میں رہنے پر مجبور کیا گیا، یعنی وہ جگہ جہاں فوجی رہتے تھے، اور درحقیقت ایک چھاؤنی تھی۔وہ گھر ہے جہاں وہ رہتے تھے، ان کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاکہ آپؑ مخصوصا فوجی چھاؤنی میں رہیں اور حکومت کے زیرنظر رہیں۔ آپؑ کی شہادت اٹھائیس سال کی عمر میں ہوئی(آپ کے والد بزرگوار کی شہادت بیالیس سال میں ہوئی)اور آپؑ کی امامت کا دورانیہ صرف چھ سال تھا۔

 

امام حسن عسکری کی کڑی نگرانی کی وجہ!

امام عسکریؑ پہ اس قدر کڑی نگرانی کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ یہ بات سب لوگوں میں عام تھی اور وہ جانتے تھے کہ امت کے بارھویں امام، امام مہدیؑ اس مقدس ہستی کی نسل سے متولد ہوں گے۔ وہی کچھ جو فرعون نے قومِ بنی اسرائیل کے ساتھ کیا۔

 

قصّہ بنی اسرائیل اور امام حسن عسکریؑ میں مماثلت!

جب فرعون نے سنا کہ قومِ بنی اسرائیل میں ایسا نبی پیدا ہوگا جس کے ہاتھوں فرعون کی بادشاہت اور فرعونیوں کا زوال ہوگا، لہذا وہ بنی اسرائیل کے بیٹوں کو قتل کر دیتا اور صرف بچییوں کو باقی رکھتا تھا۔ اس نے عورتوں کو اس بات پہ مامور کیا تھا کہ بنی اسرائیل کے گھروں میں جا کر دیکھیں کہ کون کون سی عورتیں حاملہ ہیں اور ہر حاملہ عورت پہ نظر رکھیں، یہی کام خلافتِ عباسیہ نے امام عسکری علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔

 

 

عہد معارف ، شہید مطہری

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے