عید غدیر، اصولِ اسلام ہے! از رہبر انقلاب

دشمن کی مایوسی کی کیا وجہ ہے؟

آ‌ج، وہ دن ہے کہ دشمن آپ کے دین سے مایوس ہوگئے۔ دین میں ایسا کیا اضافہ کیا گیا جس نے دشمن کو مایوس کردیا؟ وہ واقعہ/مسئلہ کیا ہے؟ وہ اسلامی معاشرے کی قیادت اور رہبریت کا مسئلہ ہے، اسلامی معاشرے میں نظام حکومت اور امامت کا مسئلہ ہے۔

 

غدیر، مہم ترین اسلامی قاعدے کی اجرا کا ذریعہ ہے!

غدیر کے ماجرے کو متعیّن کرنا ہے، ایک ضابطہِ اخلاق کو متعیّن کرنا ہے، ایک قاعدے/اصول کو متعیّن کرنا ہے۔ اسلام میں ایک قاعدہ بنایا گیا، رسول اکرم(ص) نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں اس قاعدے/اصول کو قائم کیا۔ وہ قاعدہ کیا ہے؟ وہ امامت کا قاعدہ ہے، ولایت کا قاعدہ ہے۔

 

غدیر اور بیانِ امامت!

رسول اللہ(ص)کا نافذ کیا گیا قانون، قانون ولایت ہے۔ انسانی معاشرے میں ایک طویل مدّت سے حکومت رہی ہے، بنی نوع انسان نے ہر طرح کی حکومتوں کا تجربہ کیا ہے۔ لیکن دینِ اسلام ان حکومتوں، ان طاقتوں، ان قدرت مداروں کو نہیں مانتا، بلکہ امامت کے نظریے کو مانتا ہے۔ یہ اسلام کا اصول ہے، عید غدیر اس(اصول)کو بیان کرتی ہے۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے