امام خمینی رح کے افکار کی ترویج

 شہید قائد عارف حسین الحسینی اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ عالم اسلام، افکار خمینی رح کے ذریعہ  امریکہ و دیگر استعماری قوتوں کو شکست دے سکتا ہے اس لیے آپ نے فرمایا: ” امریکہ ایک بت ہے جسے ایران کے نہتے غیور عوام نے پاؤں کی ٹھوکروں سے پاش پاش کر دیا  ہے، اب امریکہ اور اس کے حواریوں کی سازش ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کو جہاں تک ممکن ہو ، محدود کیا جائے . اور امام خمینی قدس سراہ کے افکار سے مسلمانان عالم کو بے خبر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی ذات گرامی کو متنازعہ بنایا جائے. لہذا میں تمام مسلمانوں بلخصوص نوجوانوں سے درخواست کروں گا کہ وہ عالم اسلام کے حقیقی پیشوا اور مستضعفین جہاں کی امید حضرت امام خمینی (رہ)   کے افکار کو ملک کے چپہ چپہ تک پہنچائیں تاکہ دنیا حضرت امام خمینی (رہ)  کے افکار سے باخبر ہو کر استعمار کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں۔”    

 

کتاب: سفیر نور  صفحہ 184 سے اقتباس

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے