جامعات کی اصلاح اور تقاضے… از امام خمینی رح

ان جامعات کے طلبہ اور اسلام کے سپاہیوں کو سلام۔ اور یہاں ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک بات کی طرف اشارہ کروں کہ جامعات میں اصلاح سے ہماری کیا مراد ہے؟

اسلامی یونیورسٹی کا ایک غلط تصور!

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جو لوگ جامعات میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں اور یونیورسٹیوں کو اسلامی بنانا چاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ علوم دو طرح کے ہیں: جیومیٹری کا علم ایک اسلامی ہے ، ایک غیر اسلامی ہے۔ فیزیکس ایک اسلامی ہے ، ایک غیر اسلامی ہے۔ اسی وجہ سے ، انھوں نے اعتراض کیا کہ سائنس اسلامی یا غیر اسلامی نہیں ہے۔ اور کچھ نے یہ تصور کیا کہ وہ لوگ جو یہ مانتے ہیں کہ یونیورسٹیوں کو اسلامی ہونا چاہئے یعنی صرف فقہ ، تفسیر اور علم اصول کی تعلیم ہونی چاہیے۔ یہ ایسے غلط تصورات ہیں جو کچھ لوگ رکھتے ہیں یا خود ایجاد کرتے ہیں۔

 

جامعات کی اصلاح، کیوں؟

ہم کہنا چاہتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹیاں بیرون سے وابستہ یونیورسٹیاں ہیں۔ ہماری یونیورسٹیاں استعماری یونیورسٹیاں ہیں۔ ہماری یونیورسٹیاں جن لوگوں کو تعلیم دیتی ہیں، جن کی وہ تربیت کرتی ہیں ایسے لوگ ہیں جو مغرب زدہ (مغرب کے ذہنی غلام) ہیں۔ ان کے بہت سارے اساتذہ مغربی طرز تفکر رکھتے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو بھی مغرب زدہ بناتے ہیں۔

 

 

 

 

 

جامعات کو کارآمد بنایا جائے!

ہم کہتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹیاں ایسی یونیورسٹیاں نہیں ہیں جو ہماری قوم کے لئے کارآمد ہوں۔ ہمارے پاس پچاس سال سے زیادہ عرصہ سے یونیورسٹی ہے جو اس قوم کے بھاری بجٹ سے چل رہی ہیں ، اور ان پچاس سالوں میں ہم ان علوم میں خود کفیل نہیں ہوسکے ہیں جو یونیورسٹیوں میں تعلیم دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے