جوانوں کی تین خصوصیات مقام معظم رہبری کی نگاہ میں

معاشرے میں جوانوں کاکردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں: میں بنیادی طور پر جوانوں میں موجود اہم خصوصیات میں سے تین خصوصیات کو نمایاں دیکھتا ہون۔ وہ تین خصوصیات استعداد، امید اور تخلیقی جدت یا نوآوری ہے۔ اگر انقلابی میڈیا جوانوں میں موجود ان تین خصوصیات کو درست سمت میں ہدایت کرے اور صحیح ڈایریکشن فراہم کرے تو میرا خیال ہے کہ ایک جوان بڑی آسانی سے اسلامی نظام کے راستے کو پالے گا۔

 

 

 

 

تابناک اور انمول نعمت

میں نے اپنی زندگی جوانوں کے ساتھ گزاری ہے۔ ستاره جوانی[جوانی کی استعداد اورصلاحیت] نہایت ہی تابناک اور انمول نعمت ہے۔ اگر جوانان اپنے اندر اس  قیمتی چیز کو اچھی طرح محسوس کریں اور درک کریں تو میرا خیال ہے کہ بھرپور استفادہ کرسکیں گے  (1)۔

جوان، ہر معاشرے کا محور

جوان، ہر ملک اور معاشرے میں حرکت اور موومنٹ کا محور ہے. کسی بھی انقلابی، سیاسی، ثقافتی اور تعلیمی تحریک میں جوان فرنٹ لاین پر موجود ہوتے ہیں اور معاشرے کے دیگر افراد کی نسبت زیادہ کارآمد اور فعال  ہوتے ہیں۔ حتی پیامبران الهی کی تحریکوں میں بھی جوان  ہی محور  تحرک  نظر آتا ہے جس کی واضح مثال صدر اسلام میں انجام پانے والی توحیدی حرکت ہے  (2)۔

 

 

 

 

جوان اور مغرب کی ناکامی

مغربی ممالک کی سب سے بڑی کمزوری  یہ ہے کہ وہ جوانوں کے مساٰئل حل نہیں کر سکے۔ مغربی معاشرے میں جوان  معمولا  مادر پدر آزادی ، بے حیاٰیی اور اخلاقی فساد کی طرف مائل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں نسل جوان مغربی نظام کی بنیادوں کو چیونٹیوں کے حملے کی طرح غیر محسوس انداز میں نابود کر رہی ہے (3) ۔

 

روحانی استعداد، گمشدہ گوہرِ حیات

میرے خیال میں آج کے دور میں  جو چیز جوانوں کے  اندر  جاذبیت پیدا کر سکتی ہے وہ لوجک پر مبنی جاذبہ معنویت کا ہونا ہے۔ ہم یہ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ آج کا جوان مختلف سیاسیِ گروپس اور دلآویز نعروں کے پیچھے در در کی ٹھوکر کھا رہا ہے۔ اس سرگردانی کی وجہ معنوی خلا ہے، گویا اپنے گمشدے کی تلاش میں ہے۔ انقلاب اسلامی کے مسؤلین کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوانوں کو  انکے گمشدہ گوہر حیات کی طرف راہنمائی کریں۔

 

ترجمہ و اقتباس از بیانات رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای

 

1: بیانات مقام معظم رهبری در 7 اردیبهشت ماه 1377

 

2: بیانات مقام معظم رهبری در 15 آیان 1370

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے