خواتین اور انکا معاشرتی کردار از امام خمینیؒ

 

خواتین کو معاشرے میں مرکزی کردار حاصل ہے

امام خمینی نے معاشرے میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ معاشرے میں مردوں سے زیادہ خواتین کے کردار کی اہمیت ہے۔

کیوں کہ خواتین خود بھی معاشرے میں اہم کردار کرتی ہیں اور معاشرے کو اچھا بنانے کے لئے اچھے افراد کی بھی تربیت بھی کرتی ہیں۔ معاشرے میں ایک ماں کی خدمت ایک استاد سے بھی زیادہ اہم ہے اور یہ وہی کام ہے جسے خود انبیاء علیھم السلام چاہتے تھے وہ یہی چاہتے تھے کہ خواتین معاشرے کی تربیت کریں۔

خواتین معاشرے میں معلم کا رول رکھتی ہیں

امام راحل نے خواتین سے فرمایا کہ درود و سلام ہو آپ تمام خواتین پر جنہوں نے  انقلابی تحریک میں مردوں کے لئے ایک معلم کا کردار ادا کیا ہے اور آج تک اسی راستے پر باقی ہیں حالاںکہ اغیار نے اسلامی تحریک سے آپ کو الگ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن الحمد للہ انھیں اپنی کسی بھی سازش میں کامیابی نہیں ملی۔

 اسلامی تحریک کے دشمن ایران کی خواتین کو اس تحریک سے اس لئے الگ کرنا چاہتے تھے کیوں کہ وہ آپ سے ڈر رہے تھے کیوں کہ آپ نے اتنے بہادر مردوں کی تربیت کی ہے جو بغیر کسی خوف کہ دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

خواتین کا کردار

معاشرے میں مردوں سے زیادہ خواتین کے کردار کی اہمیت ہے۔کیوں کہ خواتین معاشرے کی تربیت بھی کرتی ہیں۔ معاشرے میں ایک ماں کی خدمت ایک استاد سے بھی زیادہ اہم ہے۔

 

حجاب کی اہمیت

 رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ رضا خان نے کشف حجاب کے ذریعے سماج کو بنانے والے طبقے کو سماج میں فساد کا ذریعہ بنا کر ایران کے نوجوانوں کو فساد کی طرف لے جانا چاہتے تھے کیوں کہ ان کے ہاں اس ملک کی کوئی اہمیت نہیں تھی انھیں اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی یہ ملک کس طرف جا رہا تھا وہ تو صرف اپنی مفادات کو دیکھ رہے تھے۔

امام خمینی نے فرمایا کہ اس انقلاب کا کوئی بھی فائدہ نہ صحیح لیکن کم سے کم اتنا تو ہے کہ اس ملک کے جوانوں اور خواتین میں پیدا ہوئی تبدیلی ہی کافی ہے یہ جو اس انقلاب کی مخالفت میں لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ اس انقلاب نے کچھ بھی نہیں کیا انھیں آکر ایسے انسٹیٹیوٹ کو آکر دیکھیں کہ کس طرح ایران کی خواتین سماج ،اور اپنے ملک کو بنا رہی ہیں۔

 

 اقتباس از (امام خمینی کا قم میں خواتین سے خطاب 25اسفند  1359)                                           منبع  HTTP://UR.IMAM-KHOMEINI.IR

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے