دین، رسمی شکل سے خدا کے ساتھ خاص تعلق تک! از رہبر انقلاب

دین، رسمی شکل سے خاص تعلق تک!

دین‌دارى کو محض رسمی شکل کو عبادت سے ایک رشتہ ، جذبہ ، عشق، خدا کے ساتھ ایک خاص تعلق میں تبدیل کرنا چاہئے۔ آپ کی نماز کا ہر لفظ ، دعا کا ہر لفظ جو آپ پڑھتے ہیں ، آپ کو اور آپ کے پاک دلوں کو جو آلودہ نہیں ہیں ، اللہ تعالی کے قریب کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

توجہ کے ساتھ نماز

ابھی سے آپ کو معانی پر توجہ کے ساتھ نماز پڑھنے کی مشق کرنی چاہئے۔ جب آپ میری عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور اگر آپ پہلے سے مشق نہیں کرچکے ہوں تو یہ کام بہت مشکل اور بہت دشوار ہوجائے گا۔ لیکن ابھی آپ اپنے دل کو سنوار سکتے ہیں۔

 

 

 

 

ہر جگہ خدا کی ضرورت

خدا، رحمت و محبت کا منبع، لا محدود قدرت کا منبع کہ انسان کو جس کی ہر جگہ شدت سے ضرورت ہے، زندگی کے سارے میدانوں میں۔ آپ کو ہر جگہ خدا کی ضرورت ہے۔





اپنے دل کو آباد کریں

اپنے رابطے کو، اپنے دل کو خدا سے نزدیک کریں۔ اپنے دل کو آباد کریں نورانی کریں۔ انسان کا دل جب خدا سے رابطہ برقرار کرلیتا ہے تو نورانی ہوجاتا ہے، امید سے پر ہو جاتا ہے، عشق اور آمادگے سے بھر جاتا ہے! اعتماد اور خیرخواہی سے بھر جاتا ہے۔

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے