شہداء، مشعلِ راہ ہیں! از رہبر انقلاب

شہداء کی منزلت الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی!

حقیقتاً، اگر انسان شہداء کے بارے میں لب گشائی کرنا چاہے تو اس کی زبان اس سے بات سے قاصر ہے کہ شہداء کی عظمت اور ان کی قدر و منزلت کے بارے میں کچھہ کہہ سکے۔ ان(شہداء)کی گفتگو، ان کا حسنِ سلوک، ان کی رفتار و کردار، ان کے وصیت نامے؛ واقعاً ہمارے لئے ایک درس ہے۔

 

شہداء کو مشعلِ راہ بنائیں!

شہداء کے بارے میں امام خمینی(رہ)نے تاکید کی تھی کہ جائیں جاکے ان کے وصیت ناموں کا مطالعہ کریں۔ ان کے یہ وصیت نامے درس ہیں۔ یہ ہمارے لئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بندہ حقیر جیسے افراد کے لئے شہداء کی توصیف کرنا واقعاً ممکن نہیں ہے، یعنی یہ کہ یہ(شہداء)اس سے کہیں زیادہ بالاتر اور نورانی تر ہیں کہ ہم ان کی توصیف کرسکیں، لیکن لازمی ہے کہ انہیں مشعلِ راہ کی حیثیت دی جائے۔

 

ہر شہید ایک منفرد طریقے سے ہماری ہدایت کررہا ہے!

تمام شہداء ہمارے لئے مشعلِ راه کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شہید شوشتری ایک انداز میں ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں، شہید برونسی ایک انداز میں، اور شہید حمید رضا ایک الگ انداز میں کہ جن کی شہادت نے انقلاب اسلامہ کے افکار کو عمومی طور پہ ایک نئی جھت دی۔ یہ سب مشعلِ راہ ہیں۔ ہر کوئی اپنے الگ انداز میں، ایک الگ زاویے سے، ایک الگ جہت سے ہمارے لئے ہدایت کا باعث ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے