امام محمد تقیؑ ،”آزادانہ بحث”کے موجِّد از رہبر انقلاب

امام محمد تقیؑ، مقاومت کی علامت!

ہمارے یہ امامِ(امام محمد تقیؑ)بزرگوار، مقاومت کی علامت اور نشان ہیں۔ عظیم انسان ہیں کہ جنہوں نے اپنی مختصر زندگانی کا پورا عرصہ خلافتِ عباسی کے حیلہ گر اور ریاکارانہ شخص، مامون رشید کا مقابلہ کیا اور ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور تمام مشکل حالات کو برداشت کیا اور تمام ممکنہ طریقوں سے مقابلہ کیا۔

 

آزادانہ بحث اور امام تقی الجوادؑ!

امام محمد تقیؑ وہ پہلے شخص تھے کہ جہنوں نے کھل کر اظہار رائے کی آزادی یا آزادانہ بحث کو مطرح کیا۔ آپؑ نے مامون رشید، علم و دانش کے مدعی افراد اور آپ سے بحث کرنے والوں کے آگے نہایت ہی دقیق مسائل پر لب گشائی کی اور دلائل کی روشنی میں گفتگو فرمائی اور اپنی حقانیت و علمی برتری کو ان کے آگے ثابت کیا۔

 

آزادانہ بحث ہماری میراث ہے!

اظہا رائے کی آزادی یا آزادانہ بحث ہماری اسلامی میراث ہے، آزادانہ بحث و مباحثہ آئمہ معصومینؑ کے دور میں رائج تھی اور امام جواد (امام محمد تقیؑ) کے زمانے میں ان کے وسیلے سے اس بہترین شکل و صورت میں انجام پائی۔ اس کے علاوہ امام رضاؑ اور امام محمد تقیؑ نے کوشش کی اور حیلہ گری اور ریاکاری کے نقاب کو مامون کے چہرے سے ہٹایا اور اس کام میں کامیاب رہے۔

 

 

عہد معارف ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے