مغربی آزادی، ایک ڈھونگ کے علاؤہ کچھ نہیں! از رہبر

آزادی، اس چیز سے ہٹ کر ہے کہ جس کا جی چاہے آزادی کا نام لے کر جس طرح کا بھی غلط فائدہ اٹھانا چاہے، اٹھا لے۔ جیسا کہ دنیا میں یہ کام ہوا، جیسا کہ آزادی کے نام پر انسانوں پر سب سے بڑے بوجھ لاد دیے گئے، آزادی کے نام پر سب سے بھیانک جرائم انجام دیے گئے، آزادی کے نام پر انسانی نسلوں کو اخلاقی برائیوں اور جنسی بے راہ روی میں دھکیل دیا گيا۔ مزید پڑھیں

امریکی بلاک، طوفان الاقصیٰ میں بے نقاب! از رہبر انقلاب

اسرائیل امریکہ کے بغیر یہ ظلم نہیں کر سکتا تھا۔ اگر امریکہ راضی نہ ہوتا تو اسرائیل کی ہمت نہیں ہوتی۔ امریکہ کے پشت پناھی سے صیہونی حکومت ڈھائی ماہ میں اتنے جرائم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یہ دنیا میں ہر کوئی جانتا ہے۔ مزید پڑھیں

قُربِ رسول اللہ کا کرشمہ از شھید مطہری

آپ(ص)نے صحابہ سے کہا کہ منافقت انسان کا دو غلاپن ہے،‌لیکن یہ چیز جسکا آپ لوگ ذکر کر رہے ہیں یہ انسان کی دو حالتیں ہیں۔انسانی روح میں پیدا ہونے والے دو حال یعنی کبھی انسان کی روح بلند مقام پر ہوتی اور پرواز کرتی ہے تو کبھی نیچائی پر آجاتی ہے۔البتہ جب تم میرے پاس ہوتے ہو تو معنوی حالت تم پر غالب ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں

نوجوان نسل اور دشمن کی مایوسی کے انجیکشن از رہبر

دشمن کی حکمت عملی یہ ہے کہ ہمیں اپنے بارے میں مایوسی کا شکار بناتا ہے۔ ہاں(اس بات سے انکار نہیں ہے)کہ داخلی مشکلات موجود ہیں۔ اور ہم بھی ان مشکلات کو تسلیم کرتے ہیں۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں کہ یہ مشکلات ایک حوصلہ مند، جوان طالب علم کو ناامید کریں۔ مزید پڑھیں

قرآن کے حضور میں! از رہبر انقلاب

اے میرے عزیزو! اے باایمان جوانوں، اے انقلابی جوانوں۔ قرآن سے اپنی آشنائی کو، اپنی انسیت کو، قرآن سے رجوع کرنے کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پہ زیادہ کریں، یہ کام آپ کے لئے سرچشمہ قوت و طاقت ہے، آپ کے لئے سرچشمہ بالادستی ہے، سرچشمہ عزت ہے۔ہمارے معاشرے میں ایسا نظام قائم ہونا چاہئیے کہ تمام لوگ قرآن سے کسی نہ کسی طرح مانوس رہیں اور قرآن کے مفاھیم ان کے لیے قابل فہم ہوں اور وہ قرآن کے معانی کو درک کریں۔ مزید پڑھیں

عید،مقامِ رسول اللہ میں افزائش از رہبر انقلاب

عید الفطر سے متعلق جو باتیں ہمیں تاریخ میں ملتی ہیں وہ یہ کہ اس دن کا بنی اکرم(ص) کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے.شب عید کی دعاؤں میں میں متعدد مقامات پہ کہا گیا ہے:"یا مصطفیا محمد و ناصرہ" یعنی اے محمد(ص) کو منتخب کرنے والے(پروردگار) اور اسکی نصرت کرنے والے.جیسا کہ ہم پڑھتے ہیں "الذی جعلته للمسلمين عيدا و لمحمد صلى الله عليه و آله ذخرا و شرفا و كرامة و مزيدا".اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وجود مقدس نبی اکرم اور آج کے بابرکت دن کے مابین ایک گہرا تعلق ہے. مزید پڑھیں

حقیقی دوست کی پہچان از رہبر انقلاب

اقوال معصومینٔ کے مطابق جن لوگوں کو آپ اپنے قریبی دوست کے طور پر انتخاب کرنا چاہتے ہیں ان میں دو صفتوں کے بارے میں ضرور تحقیق کیجئے۔ یہ دو صفات کونسی ہیں؟ پہلی صفت ہے وقت پر نماز ادا کرنے کی پابندی اور دوسری صفت ہے اپنے بھائيوں کے حق میں تنگدستی اور گشائش دونوں طرح کے حالات میں نیکی کرنا۔ مزید پڑھیں

بغیر ہچکچاہٹ کے، قابض ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں

مسلمان حکومتوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر وہ آج فلسطین کی مدد نہیں کریں گے۔ ویسے کوئی بھی کسی بھی انداز میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے دشمن کو مضبوط کیا ہے جو اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے، (یہ جان لیں) کل کو یہی خطرہ ان کو لاحق ہوگا۔ مزید پڑھیں

قرآن سے اُنس و محبت از رہبر انقلاب

قرآن میں غور و فکر کرنا یعنی یہ ہے کہ قرآن کی خوبصرت ظاھری شکل سے اس کے گہرے باطن تک رسائی حاصل کی جائے۔ "ظاهِرُهُ أنَیق وَ باطَنُهُ عَمَیق" قرآن کا گہرا باطن وہ(گراں قدر)چیز ہے جو اس میں تدبر و تفکر سے ملتی ہے۔ کِتابٌ اَنزَلناهُ اِلَیکَ مُبارَکٌ لِیَدَّبَّروا آیاتِه، یعنی حقیقتا یہ کتاب(قرآن)نازل ہوئی ہے غور و فکر کرنے کے لئے، تاکہ اس کو سمجھا جائے۔ مزید پڑھیں