قاری قرآن، فرش والوں کی جانب عرش الہی کا پیغام

تلاوت قرآن کی قدر و عظمت؛ قرآن کی عظمت سے حاصل ہونی چاہیے، آپ خود قرآن کریم میں دیکھ سکتے ہیں کہ قرآن کو کن کن القابات سے جانا جاتا ہے، میں نے چند ایک کا ذکر کیا ہے۔قرآن عظیم ، قرآن مبین ، قرآن مجید ، قرآن حکیم ، قرآن شفا ، قرآن رحمت ، قرآن کریم نور ، اور اس جیسے عناوین سے- خداوند متعال کہ جو منشائے عظمت، خزانہ عظمت اور خالق عظمت ہے جب کسی چیز کو عظیم کا عنوان دے۔ والقرآنِ العظیم تو اس کا معنی بہت ہی بلند و اعلاء ہے- یہ بہت قیمتی ہے۔ مزید پڑھیں

ماں، گھرانے اور ملک و قوم کی معمار! از رہبر

ماں، بہترین طریقے سے اپنے بچوں کی پرورش کر سکتی ہے۔ ماں کے ذریعے بچے کی پرورش، اسکول کی کلاس میں ہونے والی پرورش کی طرح نہیں ہے، بلکہ عمل کے ذریعے ہے، بات کے ذریعے ہے، محبت کے ذریعے، عطوفت کے ذریعے ہے، لوریاں سنانے کے ذریعے ہے، ساتھ میں زندگی گزارنے کے ذریعے ہے۔ مزید پڑھیں

ظہورِ مہدیٔ، وعدہ الہی کا انتظار از رہبر انقلاب

سال کے اہم ترین دنوں میں سے ایک پندرہ شعبان ہے جو حضرت بقیہ اللہ کی ذی الجود و مسعود شخصیت کی ولادت باسعادت کے ساتھ اتفاق رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پندرہ شعبان، ان بزرگوار(امام زمانہ عج) کی ولادت سے قطع نظر، بابرکت راتوں اور دنوں میں سے ہے۔ مزید پڑھیں

روز جوان، ولادت حضرت علی اکبرؑ از رہبر انقلاب

خداوند متعال ان شاءاللہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کے صدقے آپ جوانوں کی حفاظت فرمائے، دین اسلام(کی تبلیغ) کے لئے قائم و دائم رکھے اور ثابت قدم فرمائے۔ جوانوں کو چاہیئے کہ اس نکتے پہ توجہ رکھیں کہ وہ صراط مستقیم کو پہچان سکتے ہیں، اور اس سے دلی لگاؤ بھی پیدا کرسکتے ہیں، وہ صراط مستقیم کی جانب تمایل پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن اس چیز کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ مزید پڑھیں

ماہ شعبان، امام خمینی کی زبانی

امیر المومنینؑ سے روایت ہے کہ آپ نے اس مہینے کی فضیلت میں فرمایا کہ الله تعالیٰ نے اس مہینے کا نام شعبان اس لیے رکھا کہ اس میں نیکیاں درخت کی شاخوں کی مانند پھوٹتی ہیں، اس میں الله تعالی نے جنت کے دروازے کھول دیے اور آپ کو جنت کی نعمتیں سستے داموں اور آسان ترین طریقے سے پیش کی ہیں۔ مزید پڑھیں

فلسطین کا دفاع اور اسلامی سرحدوں کی حفاظت! از رہبر

فلسطین اسلامی لحاظ سے تمام مسلمانوں کے لئے ایک بنیادی مسئلہ اور فریضہ ہے۔ ماضی کے تمام شیعہ اور سنی علماء صاف طور پر کہتے ہیں کہ اگر وطن اسلامی کا کوئی ٹکڑا دشمنان اسلام کے قبضے میں چلا جائے تو یہ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ دفاع کریں تاکہ غصب شدہ علاقوں کو واپس لے سکیں۔ مزید پڑھیں