روز جوان، ولادت حضرت علی اکبرؑ از رہبر انقلاب

خداوند متعال ان شاءاللہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کے صدقے آپ جوانوں کی حفاظت فرمائے، دین اسلام(کی تبلیغ) کے لئے قائم و دائم رکھے اور ثابت قدم فرمائے۔ جوانوں کو چاہیئے کہ اس نکتے پہ توجہ رکھیں کہ وہ صراط مستقیم کو پہچان سکتے ہیں، اور اس سے دلی لگاؤ بھی پیدا کرسکتے ہیں، وہ صراط مستقیم کی جانب تمایل پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن اس چیز کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ مزید پڑھیں

ماہ شعبان، امام خمینی کی زبانی

امیر المومنینؑ سے روایت ہے کہ آپ نے اس مہینے کی فضیلت میں فرمایا کہ الله تعالیٰ نے اس مہینے کا نام شعبان اس لیے رکھا کہ اس میں نیکیاں درخت کی شاخوں کی مانند پھوٹتی ہیں، اس میں الله تعالی نے جنت کے دروازے کھول دیے اور آپ کو جنت کی نعمتیں سستے داموں اور آسان ترین طریقے سے پیش کی ہیں۔ مزید پڑھیں

فلسطین کا دفاع اور اسلامی سرحدوں کی حفاظت! از رہبر

فلسطین اسلامی لحاظ سے تمام مسلمانوں کے لئے ایک بنیادی مسئلہ اور فریضہ ہے۔ ماضی کے تمام شیعہ اور سنی علماء صاف طور پر کہتے ہیں کہ اگر وطن اسلامی کا کوئی ٹکڑا دشمنان اسلام کے قبضے میں چلا جائے تو یہ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ دفاع کریں تاکہ غصب شدہ علاقوں کو واپس لے سکیں۔ مزید پڑھیں

اسلام اور مسئلہ جنسیت از رہبر انقلاب

اسلام بعض کلی معاملات میں جنسیت کو نظر انداز کرتا ہے۔ بحث عورت اور مرد کی نہیں ہے بلکہ انسانی کرامت کا مسئلہ ہے: لقد کرمّنا بنی آدم۔ یہاں جنسیت کا مسئلہ نہیں ہے۔ انسانی قدریں، عورت اور مرد دونوں میں مساوی اور یکساں ہیں اور مرد کے ساتھ اس کی اقدار کی نسبت میں، جنسیت کا عمل دخل نہیں ہے: "والمومنون والمومنات بعضھم اولیاء بعض یامرون بالمعروف و ینھون عن المنکر" مزید پڑھیں

شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا از شہید مطہری

شہید(معاشرے کے لیے) کیا کرتا ہے؟ شہید کا کام صرف دشمن کے سامنے ڈٹ جانا، دشمن کو ضربت لگانا یا دشمن سےضربت کھانا نہیں ہے۔ اگر صرف ایسا ہوتا تو ہم یہ کہ سکتے تهے کہ جب وہ دشمن سے ضرب کھاتا ہے اور وہ اس کا خون بہاتے ہیں تو اس کا خون رائیگاں جاتا ہے۔ مزید پڑھیں