اسلام اور مسئلہ جنسیت از رہبر انقلاب

انسانی کرامت اور جنسیت کی نفی!

اسلام بعض کلی معاملات میں جنسیت کو نظر انداز کرتا ہے۔ بحث عورت اور مرد کی نہیں ہے بلکہ انسانی کرامت کا مسئلہ ہے: لقد کرمّنا بنی آدم۔ یہاں جنسیت کا مسئلہ نہیں ہے۔ انسانی قدریں، عورت اور مرد دونوں میں مساوی اور یکساں ہیں اور مرد کے ساتھ اس کی اقدار کی نسبت میں، جنسیت کا عمل دخل نہیں ہے: "والمومنون والمومنات بعضھم اولیاء بعض یامرون بالمعروف و ینھون عن المنکر"

 

روحانی ارتقاء میں یکسانیت!

سب خدا کے نزدیک معنوی درجات کی بلندی میں یکساں ہیں۔ یعنی نہ اس کو اس پر ترجیح حاصل ہے اور نہ اس کو اس پر۔ دونوں کو ہی مشابہ استعداد کے ساتھ اس راہ میں قرار دیا گیا ہے اور ان کی محنت پر منحصر ہے۔ ایسی عورتیں بھی ہیں کہ کوئی بھی مرد ان کے پائے کا نہیں ہے۔ بنابریں جنسیت مد نظر نہیں ہے۔

 

قرآنی خاتون، تمام مردوں کیلئے نمونہ عمل!

خداوند عالم نے تمام مومن انسانوں کے لئے دو خواتین کو اسوہ اور نمونہ عمل قرار دیا ہے۔ ایک فرعون کی بیوی اور ایک حضرت مریم۔ ومریم ابنۃ عمران الّتی احصنت فرجھا یہاں خداوند عالم نے خود حضرت موسی کو "مثل” اور نمونہ نہیں کہا ہے، فرعون کی بیوی کو نمونہ کہا ہے جس نے حضرت موسی کو پالا ہے۔ خود حضرت عیسی کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ان کی ماں کا ذکر کیا ہے۔ یہ ایک طرح سے مرد پر عورت کی برتری ہے۔

 

جنسیت کا کوئی عمل دخل نہیں!

 

معنوی راہ میں، روحانی بلندی میں، حقیقی انسانی قدروں میں جنسیت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ایک معاملے میں ایک کو دوسرے پر ترجیح حاصل ہے تو وہ ترجیح عورت کو مردوں پر حاصل ہے۔ میں نے ترجیح کی کوئی اور جگہ نہیں دیکھی۔ اس کے بعد تمام جگہوں پر جنسیت مد نظر نہیں ہے۔

 

 

رہبر معظم ، عہد زندگی

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے