ماہ شعبان، امام خمینی کی زبانی

شعبان! نیکیوں کے پھوٹنے کا مہینہ!

امیر المومنینؑ سے روایت ہے کہ آپ نے اس مہینے کی فضیلت میں فرمایا کہ الله تعالیٰ نے اس مہینے کا نام شعبان اس لیے رکھا کہ اس میں نیکیاں درخت کی شاخوں کی مانند پھوٹتی ہیں، اس میں الله تعالی نے جنت کے دروازے کھول دیے اور آپ کو جنت کی نعمتیں سستے داموں اور آسان ترین طریقے سے پیش کی ہیں۔

 

ماہ شعبان کے عملی تقاضے!

امیر المومنین علیہ السلام نے ماہ شعبان کی فضیلت کے بارے میں فرمایا کہ اس مہینے میں نیکیوں کی شاخیں(مختلف اقسام) نماز، روزہ، زکوٰۃ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، والدین، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، لوگوں میں صلح اور صفائی کروانا اور غریبوں اور مسکینوں کے ساتھ احسان کرنا ہیں۔

 

ماہ شعبان، مقدس ولادتوں کا موسم!

شعبان کا مہینہ وہ عظیم مہینہ ہے جس کی تیسری تاریخ کو عالم انسانیت کے عظیم مجاہد(امام حسین علیہ السلام)کی ولادت ہوئی اور اس کی پندرہ تاریخ کو حضرت امام مہدی(عج)دنیا میں تشریف لائے۔ ماہ شعبان، ماہ رمضان کا پیش خیمہ ہے تاکہ لوگ ماہ مبارک رمضان میں داخل ہونے اور ضیافت الہی میں داخل ہونے کے لئے تیار ہوسکیں۔

 

مناجات شعبانیہ کی اہمیت!

مناجات شعبانیہ عظیم ترین تعلیماتِ الہی میں سے ہے۔ اگر ہماری دعاؤں میں سوائے مناجات شعبانیہ کے کوئی دعا نہیں ہوتی، تب بھی آئمہ علیہم السلام کے بر حقّ ہونے کے لئے(مناجات شعبانیہ)کافی تھی۔ یہ شعبان کی دعا، مناجات شعبان، تمام آئمہ کی مناجات ہے۔

 

امام خمینی ، عہد بندگی

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے