روز جوان، ولادت حضرت علی اکبرؑ از رہبر انقلاب

صراط مستقیم پہ ڈٹے رہنا مشکل ہے!

خداوند متعال ان شاءاللہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کے صدقے آپ جوانوں کی حفاظت فرمائے، دین اسلام(کی تبلیغ) کے لئے قائم و دائم رکھے اور ثابت قدم فرمائے۔ جوانوں کو چاہیئے کہ اس نکتے پہ توجہ رکھیں کہ وہ صراط مستقیم کو پہچان سکتے ہیں، اور اس سے دلی لگاؤ بھی پیدا کرسکتے ہیں، وہ صراط مستقیم کی جانب تمایل پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن اس چیز کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہے۔

 

جوان ہوشیار! اسلاف کی غلطیوں سے عبرت لیں!

آپ(جوان)صراط مستقیم کو اپنے قلوب میں برقرار رکھیں۔ بعض لوگوں کی جوانی بہت اچھی(مذھبی حوالے سے)تھی۔ لیکن ان کے بڑھاپے سے خدا کی پناہ، جب وہ بوڑھے ہوئے تو کچھہ بھی نہیں رہا۔ اس چیز(مذھبی جذبے) کو کوشش کریں کہ برقرار رکھیں۔

 

خدمت اسلام و انقلاب پہ ثابت قدم رہیں!

آپ جوان الحمد للہ بہت اچھے(مذھبی حوالے سے)ہیں، آپ لوگ الحمد للہ ہمیشہ اسلام اور انقلاب کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں، اسی حالت کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ صراط مستقیم میں یہ ثابت قدمی اور استقامت نہایت اچھی عادت ہے۔

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے