ماں، گھرانے اور ملک و قوم کی معمار! از رہبر انقلاب

ماں، بہترین تربیت کنندہ!

ماں، بہترین طریقے سے اپنے بچوں کی پرورش کر سکتی ہے۔ ماں کے ذریعے بچے کی پرورش، اسکول کی کلاس میں ہونے والی پرورش کی طرح نہیں ہے، بلکہ عمل کے ذریعے ہے، بات کے ذریعے ہے، محبت کے ذریعے، عطوفت کے ذریعے ہے، لوریاں سنانے کے ذریعے ہے، ساتھ میں زندگی گزارنے کے ذریعے ہے۔

 

جتنی تربیت یافتہ، اتنی بہتر ماں!

مائيں، اپنی زندگی گزارنے کے ذریعے بچے کی تربیت کرتی ہیں۔ عورت جتنی زیادہ نیک، عقلمند اور ذہین ہوگی، اتنی ہی یہ پرورش بہتر ہوگی۔ بنابریں خواتین کے ایمان کی سطح، تعلیم کی سطح اور ذہانت کی سطح بڑھانے کے لیے ملک میں منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔

 

اچھی ماں، اچھا مستقبل!

اگر ہم خاتون، گھرانے، ماں اور بیوی کے بارے میں صحیح طریقے سے سوچ سکے، صحیح فیصلے کر سکے اور صحیح طریقے سے عمل کر سکے تو جان لیجیے کہ اس ملک کا مستقبل روشن ہو گيا۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے