اسوہ حسنہ از رہبر انقلاب (مقالہ+پوسٹرز+ویڈیو)

ہر چیز میں اسوہ اللہ تعالیٰ نے ہم مسلمانوں کو نبی کی پیروی کا حکم دیا۔ یہ پیروی زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہے۔ وہ عظیم ایک رول ماڈل اور ہر چیز میں ایک اسوہ ہیں اور نہ صرف کلام میں، بلکہ اپنے طرز عمل میں ، طرز زندگی میں ، لوگوں اور گھرانے کے ساتھ برتاؤ کرنے میں، اور دوستوں کے ساتھ ان کے برتاؤ میں ، اور دشمنوں اور اجنبیوں کے ساتھ اس کے سلوک میں ، اور محروموں اور اغنیاء کے ساتھ ان رویے میں! ہمارا اسلامی معاشرہ حقیقی معنوں میں ایک مکمل اسلامی معاشرہ بن جائے گا، اگت یہ رسول اللہ (ص) کے طرز عمل کے مطابق ڈھل جائے۔ مزید پڑھیں

مسلم ابن عقیلؑ کی شہادت اور خواص کی بے بصیرتی

امام حسین (علیہ السلام) کی نہضت کے ساتھ ہی ،کچھ لوگ ایسے بھی تھے ، جنھیں اگر اس بارے میں بتایا جاتا کہ "اب وقت قیام کا وقت ہے" اور وہ یہ سمجھ جاتے کہ یہ کام پریشانیوں اور مشکلات کا باعث بنے گا ، تو وہ دوسرے درجے کے فرائض سے چمٹے رہتے؛ جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں ، کچھ نے ایسا ہی کیا۔ ان لوگوں میں جو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ نہیں چلے اور نہ گئے ، ان میں مومن اور دیندار لوگ تھے۔ سارے کے سارے دنیا دارنہیں تھے۔ اس دن عالم اسلام کے سرکردہ اور منتخب افراد میں مومنین اور وہ لوگ جو اپنا فرض نبھانا چاہتے تھے، موجود تھے۔ مزید پڑھیں

شہادت امام حسینؑ کا تاریخی پس منظر اور عبرتیں

اب پچاس سال بعد کیا ہوگیا کہ یہی معاشرہ اور یہی شہر، اسلام سے اتنے دور ہوگئے کہ حسینؑ ابن علی جیسی ہستی یہ دیکھتی ہے کہ ِاس معاشرے کی اصلاح و معالجہ ، سوائے قربانی کے کسی اور چیز سے ممکن نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ قربانی پوری تاریخ میں اپنی مثل و نظیر نہیں رکھتی ہے۔ آخر کیا وجوہات تھیں اور کیا علل و اسباب تھے کہ جو اِن حالات کا پیش خیمہ بنے؟ مقام عبرت یہ ہے ۔مزید پڑھیں

فکرِ شہید حسینیؒ کے 7 راہنما اصول

امام خمینیؒ نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی شہادت کے موقع پر تعزیتی پیغام میں فرمایا: "میں پاکستانی قوم کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ شہید عارف حسینیؒ کے افکار کو زندہ رکھیں!". عہدِ ولایت پورٹل کی جانب سے فکرِشہید قائد کے ۷ راہنما اصول قرائین کے پیشِ خدمت ہیں۔۔۔ مزید پڑھیں

#افکار_رہبر | واقعہ کربلا اور خواص کا کردار

واقعہ کربلا کا لبّ لباب یہ ہے کہ جب پوری دنیا ظلم و ستم اور برائیوں میں گھری ہوئی تھی تو یہ فقط امام حسین ہی تھے کہ جنہوں نے اسلام کی نجات کیلئے قیام کیا اور اتنی بڑی دنیا میں سے کسی بھی ایک (بزرگ و عظیم اسلامی شخصیت) نے اُن کی مدد نہیں کی! حتیٰ آپ کے دوستوں نے بھی یعنی وہ افراد کہ جن میں سے ہر ایک کچھ افراد یا گروہ کو یزید سے مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں لا سکتا تھا لیکن ہرکوئی کسی نہ کسی عذر و بہانے سے میدان سے فرار کرگیا۔مزید پڑھیں

#افکار_رہبر | قیام حسینی ع اور بیداری

سيد الشہداؑ نے ايک ايسا کام انجام ديا کہ طاغوتي حکومتوں کے دور ميں کچھ ايسے افراد پيدا ہوئے کہ جو اوائلِ اسلام سے زماني فاصلہ رکھنے کے با وجود امام حسن مجتبيٰ کے دور ميں ظلم و ستم کي حکومت سے مقابلے کرنے والے افرادسے زيادہ عزم و ارادے کے مالک تھے۔ صحيح ہے کہ يہ قيام اور تحريکيں سرکوب کردي گئيں ليکن بہرحال اِن لوگوں نے ظالمانِ وقت کے خلاف قيام کيا۔مزید پڑھیں

واقعہ کربلا اور معاشرتی گمراہی

موجودہ زمانے میں ہمیں چاہیے کہ اِس جہت و زاویے سے غور وفکر کریں۔ آج ہم بھی ایک اسلامی معاشرہ رکھتے ہیں،ہمیں تحقیق کرنی چاہیے کہ اُس اسلامی معاشرے کو کون سی آفت و بلا نے آگھیرا تھا کہ جس کے نتیجے میں یزید اُس کا حاکم بن بیٹھا تھا ( اور لوگ اُسے دیکھتے اور جانتے بوجھتے ہوئے بھی خاموش تھے)؟مزید پڑھیں