سیرت معصومین ع اور طاغوت کے خلاف قیام! از امام خمینی

نہتے لوگوں کے ساتھ قیام!

جب آپ تاریخ کو دیکھتے ہیں اور ملاحظہ کرتے ہیں، تو اسی آغاز سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے قیام کیا، انہی غریب لوگوں کے ساتھ، انہی مستضعف لوگوں کے ساتھ انھوں نے قیام کیا۔

 

ہمیشہ برسر پیکار!

ان طاقتور لوگوں کے مقابلے میں، ان شیطان صفت لوگوں کے مقابلے میں رسول اکرم ص نے قیام کیا اور بعد میں ہر دور میں اسلام اور ہمارے ائمہ طاغوت کے مقابلے میں ہمیشہ ڈٹے رہے۔

 

قرآن اور سیرت، طاغوت شکن پیغام!

جو بھی سیرت رسول خدا کو دیکھے، ان کی تاریخ کو دیکھے، ان کی زندگی کو دیکھے اسے پتہ ہوگا کہ قرآن مجید میں طاغوتی قوتوں سے مقابلے کی بہت سی آیتیں ہیں۔

 

معصومین کا قیام، کس کے خلاف؟

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت یہ تھی کہ وہ شروع سے ان لوگوں کا مقابلہ کرتے رہے جو عام انسانوں کا استحصال کرنا چاہتے تھے، لوگوں کو غلام بنانا چاہتے تھے، انھوں نے اس طرح کے لوگوں کے خلاف قیام کیا۔

 

 

امام خمینی ، عہد معارف

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے