ہائبرڈ وار اور اسکی خصوصیات از رہبر انقلاب

لوگوں کو بتائیں کہ ہم حالت جنگ میں ہیں!

جس دن صدام نے دفاع مقدس کے دوران انقلاب اسلامی پر حملہ کیا اسی دن ہم نے عوام کو آگاہ کیا کہ ملک میں جنگ ہے، یعنی یہ کہ رائے عامہ(عوام)جنگ کے بڑے حادثے سے آگاہ تھی۔ البتہ آج اس”ہائبرڈ وار”(جو مسلط کی گئی ہے)میں کوئی عسکری حملہ نہیں ہے۔ دشمن فوجی حملہ نہیں کرتا، دوسرے کام کرتا ہے۔ لہذا اس(جنگ)کے بارے میں بھی لوگوں کو اطلاع دینا ضروری ہے۔

 

ہائبرڈ وار میں دشمن کا حملہ عقیدوں پر ہے!

ہائبرڈ وار سے عوام کو مطلع کرنا اس لئے ضروری ہے تاکہ وہ دشمن کے حربوں اور پالسیسوں سے واقف ہوں، اور واقعات کو صراحت کے ساتھ دیکھیں۔ جب ہمارے باعزت افراد حالات و واقعات سے آشنا ہوں گے تو جو بھی واقعہ پیش آئے گا، اسے روشن بینی سے دیکھیں گے اور اس کی تحلیل کریں گے۔ ہاں! ہائبرڈ وار میں فوجی حملہ نہیں، بلکہ مذہبی و سیاسی عقائد پہ حملہ ہے۔

 

آج کی جنگ میں دشمن کا کیا ہدف ہے؟

"قل أعوذ برب الناس” سورہ ناس میں ارشاد باری تعالی ہورہا ہے "من شر الوسواس الخناس، الذی یوسوس فی صدور الناس، من الجنة و الناس”۔ اس جنگ کا "خنّاس” یہی غیر ملکی پروپیگنڈا کرنے والے اور ملک کے اندر موجود ان کے پیروکار ہیں، جو وسوسے ڈالتے ہیں، حقائق کو بدل کے پیش کرتے ہیں، ان کا مقصد عوام کے قوت ارادی کو کمزور کرنا ہے، ان کا مقصد، امیدیں ختم کرنا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے جوانوں کے دلوں میں امید کی شمع کو بجھا دیں، جوانوں کو مایوس کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے