حقیقی دوست کی پہچان از رہبر انقلاب

دو خصوصیات ضرور پرکھیں!

اقوال معصومینٔ کے مطابق جن لوگوں کو آپ اپنے قریبی دوست کے طور پر انتخاب کرنا چاہتے ہیں ان میں دو صفتوں کے بارے میں ضرور تحقیق کیجئے۔ یہ دو صفات کونسی ہیں؟ پہلی صفت ہے وقت پر نماز ادا کرنے کی پابندی اور دوسری صفت ہے اپنے بھائيوں کے حق میں تنگدستی اور گشائش دونوں طرح کے حالات میں نیکی کرنا۔

 

نمازوں کو بروقت ادا کرنے سے مراد؟!

یہاں وقت پر نماز ادا کرنے سے مراد ہے فضیلت کے اوقات میں اور اول وقت نماز کی ادائیگی۔ ورنہ اگر نماز کا پورا دورانیہ مراد لیا جائے خواہ اس کا آخری حصہ ہی کیوں نہ ہو تو ظاہر ہے کہ آخری وقت تک بھی نماز ادا نہ کرنے والا تو فاسق ہے۔ یہاں امام یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ وہ انسان فضیلت کے وقت اور اول وقت نماز پڑھتا ہو۔

 

ہر خوشی اور ہر غم میں ساتھ ہو!

دوسری خصلت کا تعلق سماجی زندگی ہے۔ پہلی صفت، شخصی اور انفرادی صفت ہے اس کا تعلق بندے اور اللہ سے ہے لیکن دوسری صفت کا تعلق دوسرے انسانوں سے اس شخص کے رابطے کی نوعیت سے ہے۔ تنگدستی کے ایام میں بھی انسان مدد کر سکتا ہے۔ اگر تنگدستی ہے، پیسے نہیں ہیں کہ دے تو کم از کم دلجوئی کے دو لفظ تو بول سکتا ہے، زبان سے اس کی مدد کر سکتا ہے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے