فلسطین، امّت مسلمہ کی مظلوم ترین قوم از رہبر انقلاب

فلسطینیوں کا دشمن، تاریخ کا بدترین دشمن!

دنیا کی حالیہ تاریخ میں، جہاں تک ہم جانتے ہیں، اس حالیہ دور میں، یعنی پچھلے سو سال یا اس سے قریب کے عرصے میں، امت مسلمہ میں سے کسی قوم نے ایسے دشمن کا سامنا نہیں کیا جس کا آج فلسطینیوں کو سامنا ہے۔ اتنے شرارتی، اتنے خبیث، اتنے بے رحم، اتنے خونخوار دشمن سے تاریخ میں کبھی بھی امت مسلمہ اور اسلامی ممالک سے سامنا نہیں ہوا۔

 

فلسطین پر ہونے والے مظالم، بے نظیر ہیں!

تاریخ میں قوموں پر کئی بار ظلم ہوا ہے لیکن ان کا دشمن اتنا بے شرم، اتنا شریر، اتنا ظالم کبھی نہیں رہا۔ فلسطینی قوم کی طرح کوئی بھی مسلم قوم دباؤ، محاصرہ یا اجناس کی قلت کا شکار نہیں رہی اور نہ آج ہے۔ نہ آج کی دنیا میں اور نہ اس دور میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے جو آج ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔

 

یہ قوم طوفان ہی برپا کرے گی!

ہمارا سوال یہ ہے کہ ان تمام مظالم کے سامنے ایک قوم کو کیا کرنا چاہیئے؟ایک غیور قوم، ایک قدیم تہذیب، فلسطینی قوم آج کل میں وجود میں آنے والی قوم نہیں ہے، ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے۔ اس ظلم و بربریت پہ اسکا کیا ردّعمل ہونا چاہیئے؟ ظاہر سی بات ہے کہ ایسے موقع پہ طوفان برپاء کرے گی۔ اس قوم کو موقع ملا تو طوفان برپاء کردے گی۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے