عزاداری امام حسینؑ اور ہمارے نوجوان! از امام خمینی

عزاداری، انسان ساز ہے!

یہ مجلس اور یہ گریہ، انسان ساز ہے، اس سے انسان کی تعمیر ہوتی ہے۔ یہ مجالس، یہ سید الشہداء کی مجالس عزا، یہ ظلم کے خلاف تبلیغ، طاغوت کے خلاف محاذ ہے۔ مظلوم پر جو ظلم ہوا ہے اس کا تذکرہ ہمیشہ باقی رہنا چاہیے!

 

عزاداری نے دین کو محفوظ رکھا ہے!

جس نے اب تک ہر چیز کو محفوظ رکھا ہے، وہ یہی ہے۔ پیغمبر نے بھی فرمایا کہ انا من حسین یعنی دین کو وہی محفوظ رکھیں گے، اور اس قربانی نے دین اسلام کو بقاء عطا کی، ہمیں اسے محفوظ رکھنا چاہیے

 

کربلا اور ہمارے جوانوں کی قربانی!

یہ مجلسیں ہیں جو عوام کے جذبات کو اس طرح ابھارتی ہیں کہ وہ ہر چیز کے لیے تیار رہتے ہیں۔ جب لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے جوانوں کو کس طرح ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گيا اور انھوں نے کس طرح اپنے جوانوں کی قربانی دی تو لوگوں کے لیے اپنے جوانوں کی قربانی پیش کرنے کا مرحلہ آسان ہو جاتا ہے۔ ہماری قوم نے شہادت پسندی کے اس جذبے سے اس مشن کو آگے بڑھایا ہے۔

 

 

امام خمینی رح ، عہد جوان

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے