عید الفطر کی حقیقت از رہبر انقلاب

اصل عید کونسی ہے؟

ماہ رمضان کو عبادتوں، روزہ داری، توسل، ذکر اور خضوع و خشوع کے عالم میں گزارنا اور پھر عید الفطر کی وادی میں قدم رکھنا ایک مومن انسان کے لئے حقیقی عید ہے۔ یہ عید دنیا کے مادی جشنوں جیسی نہیں ہے۔ یہ رحمت و مغفرت خداوندی کی عید ہے۔

 

نئی زندگی کا شکرانہ!

روزہ دار مومن انسان، شب قدر سے نئے سال کا آغاز کرتا ہے۔ شب قدر میں کاتبان الہی کی جانب سے ایک سال کے لیے اس کی تقدیر لکھی جاتی ‏ہے۔ انسان ایک نئے سال میں، ایک نئے مرحلے میں اور درحقیقت ایک نئی زندگی میں اور ایک نئی ولادت میں وارد ہوتا ہے۔ عید فطر کے دن کی یہ ‏نماز ایک طرح سے رمضان کے مہینے میں نعمت الہی کا شکرانہ ہے۔ اس نئی ولادت کا شکرانہ ہے۔

 

صراط مستقیم پر سفر!

رمضان کے مہینے میں دل نرم ہو جاتا ہے، روح نورانی ہو جاتی ہے اور جب یہ مبارک مہینہ ختم ہو جاتا ہے تو نئے سال کی شروعات کا دن، عید ‏فطر کا دن آتا ہے۔ یعنی وہ دن جب انسان رمضان کے مہینے کی برکتوں سے استفادہ کر کے، صراط مستقیم پر چلنا شروع کر دے اور غلط راستوں ‏سے گریز کرے۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر انقلاب

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے