مسئلہ فلسطین کو بھلانے کی سازش کو بے اثر کرنے کا دن از رہبر انقلاب

یوم القدس، فتنوں کے مقابلے میں ایک فیصلہ کن حرکت!

یوم قدس اہم ترین اور فیصلہ کن دنوں میں سے ایک ہے۔ کئی سالوں سے قدس کے مسئلے کو بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوم قدس اس سازش(مسئلے فلسطین کو بھلانے)کے قلب میں ایک تیر کی مانند ہے۔ ایک حرکت ہے اس خبیث فتنے کی سازش کے خلاف کہ جس کے تحت استکباری قوتیں، صیہونیت، اس کے طرفدار، اور ہاتھ مضبوط کرنے والے یکجا ہوئے ہیں، تاکہ لوگ پوری طور پہ مسئلے فلسطین کو بھلا دیں۔

 

یوم القدس کا احترام کریں!

یوم قدس کا احترام کریں۔ یہ دن ایرانی قوم کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ دنیا کے بہت سے حصوں میں، مذہبی اور پرجوش لوگ، اپنے ممالک میں عائد پابندیوں کے ساتھ کیونکہ حکومتیں بہت سی جگہوں پر اس کی اجازت نہیں دیتی ہیں، یوم قدس کا احترام کرتے ہیں اور مناتے ہیں۔بہر حال، جو لوگ ایسا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، وہ اس دن کو مناتے ہیں۔

 

آج کے دور میں سب سے اہم کام کیا ہے؟

ہمیں امید ہے کہ اس سال بھی ان بزدلانہ سازشوں کے خلاف کہ جو فلسطینی قوم کے خلاف کی گئی ہیں، یوم القدس، فلسطینیوں اور عالم اسلام کے دشمنوں کے منہ ایک روزدار طمانچہ مارنے میں کامیاب ہوسکے گا۔ آج امت مسلمہ، وہ اہم کام جو کرسکتی ہے، کہ جو تمام کاموں سے مہم ہے۔ وہ احتجاج ہے۔

 

دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے والے عناصر!

یوم القدس کے دن احتجاج کرنا بہت ضروری کام ہے، ان(دشمنوں)کے اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کو بھلا دیا جائے۔ ایسا کام کریں کہ لوگ بھول جائیں کہ ایسی کوئی چیز وجود رکھتی تھی یا نہیں۔ لیکن آپ(عوام)ایسا نہیں ہونے دیتے، یوم القدس کا دن ایسا نہیں ہونے دیتا، امام خمینی نے اپنی بہترین تدبیر سے ایسا نہیں ہونے دیا کہ جو ایک عظیم کام تھا۔

 

 

رہبر معظم ، عہد بصیرت

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے