مسلمان حکمرانوں کا قرآن پر عمل نہ کرنا از رہبر انقلاب

اسلامی ممالک اپنی دشمنی کا اظہار کریں!

قرآن ہم سے کہتا ہے”لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ”۔ (میرا سوال ہے) کہ کیا غزہ(کے مظلوموں)کے سلسلے میں بھی اس آیت پہ عمل کیا جارہا ہے؟۔ آخر کیوں اسلامی ممالک کے زعماء اور راہنما اعلانیہ طور پہ اپنی مخالفت، اپنے روابط کو منقطع کرنے، اپنی امداد کو منقطع کرنے اور اپنی حمایت کو کافر و قاتل کہ جو خںیث صیہونی ہے؛ سے اعلانیہ طور پہ واضح نہیں کرتے؟

 

دور حاضر میں عالم اسلام کا دردِ دل!

قرآن(واضح طور پہ)کہہ رہا ہے "لَا تَتَّخِذُواْ عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمۡ أَوۡلِيَآءَ” کیا آج کی دنیا میں اس آیت پہ عمل درآمد ہورہا ہے؟ قرأن کہہ رہا ہے "أَشِدَّآءُ عَلَى ٱلۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡۖ”، کیا یہ شدت عمل خبیث صیہونی سلطنت کے مقابلے میں دکھایا جارہا ہے؟ آج کے دور میں عالم اسلام کے درد دل ہیں۔

 

امتوں اور حکومتوں دونوں کا مواخذہ کیا جائے گا!

خداوند متعال ہر امتِ مسلمہ کا مواخذہ کرے گا کہ کیوں انہوں نے اس سلسلے میں اپنی حکومت پہ دباؤ نہیں ڈالا، اور اس کے ساتھ ساتھ مسلم حکومتوں کا بھی مواخذہ کرے گا کہ آخر کیوں انہوں نے اسلامی تعلیمات پہ عمل نہیں کیا۔ "إِنَّمَا يَنۡهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَٰتَلُوكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَأَخۡرَجُوكُم مِّن دِيَٰرِكُمۡ وَظَٰهَرُواْ عَلَىٰٓ إِخۡرَاجِكُمۡ أَن تَوَلَّوۡهُمۡۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمۡ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ۔"

 

 

عہد معارف ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے