سماجی خدمات انجام دینے والوں کی اہمیت از رہبر انقلاب

دو چیزوں کی کوئی انتہا نہیں!

آپکا کا کام قابل قدر ہے اور مجھہ جیسا حقیر اسکا اجر نہیں دے سکتا،اللہ آپ کو اس کام میں برکت عطا فرمائے۔تعمیراتی کام،وہ کام جسکا نقطہ آغاز ایمان ہے اور جس میں ہیومن ریسورسز کا حد اکثر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان دونوں کی کوئی انتہا نہیں،لہذا آپکے تعمیراتی کام کو سینکڑوں گنا بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

کام میں نورانیت کا سبب کیا ہے؟

فی سبیل اللہ کام کرنے والوں کی فکری و عملی پیشرفت جسکی آپ نے تعریف کی؛کہیں یہ تعریف انہیں خدمت خلق کے جذبے سے محروم نہ کردے۔چھتوں اور دیواروں اور اُس بوڑھی عورت کے گھر کی مرمت آپکو اور آپکے کام میں نورانیت لائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

خدمتِ خلق کا ہدف!

عدل و ترقی کے حصول کے لئے خدمتِ خلق کو عام کریں۔اس سلسلے میں اسلامی معرفت کے نظام کہ جس میں انفاق کی ضرورت،نیکی و پرہیزکاری میں تعاون کرنا،لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت،قیامِ عدل کی ضرورت وغیرہ جیسے سینکڑوں سبق موجود ہیں؛کو ملک کے جوانوں کے سامنے واضح کریں۔

 

 

 

 

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے