صیہونیت اور دشمن شناسی از رہبر انقلاب

امّت مسلمہ کی صیہونیت کے خلاف آگہی، اہم سنگ میل!

اگر ہم اس بات میں کامیاب ہوجائیں کہ عوام الناس کو اس بڑے خطرے کے بارے میں کہ جو اسلام، اسلامی ممالک اور ان کے درمیان وحدت کو لاحق ہے، آگاہ کرسکیں تو ضروری ہے کہ حتی الامکان صیہونیوں اور صیہونی سلطنت کو امت مسلمہ کے اصلی ترین مسئلے کے طور پہ پیش کریں؛(اگر ایسا کر سکیں) تو یقینا ہم نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔

 

صیہونیت، بشریت کی دشمن ہے!

تقریبا سو سال قبل، یورپ میں ایک صیہونی مرکز وجود میں آیا کہ جنہوں نے بشریت سے انتقام لینے کے جذبے کو بنیاد بنا کہ پھلنا پھولنا اور رشد کرنا شروع کیا؛ یہ(صیہونی)کسی ایک خاص قوم سے دشمنی نہیں رکھتے تھے بلکہ انسانیت سے دشمنی رکھتے تھے۔ (ان کے بقول)اس کی وجہ یہ تھی کہ پچھلی صدیوں کے دوران، یہودی دائما قوموں اور حکومتوں کے ظلم و ستم اور ذلت و رسوائی کا شکار بنتے رہے۔

 

امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ!

آج غاصب صیہونی سلطنت، امت مسلمہ کے حال اور مستقبل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور مسلمانوں پہ واجب ہے کہ اس خطرے کے اعلاج اور اس عظیم ظلم کو دور کرنے کے لئے، اعلاج اور چارہ جوئی کی تلاش میں رہیں۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے