میں خود اپنے قدیمی اور پیارے بھائی کا سوگوار ہوں، رہبر انقلاب

عظیم مفکر اسلام آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی المناک رحلت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

مجھے بڑے افسوس کے ساتھ مجاہد، حکیم اور فقیہ آیت اللہ حاج شیخ محمد تقی مصباح یزدی کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ یہ حوزہ علمیہ اور حوزہ معارف اسلامی کے لئے ایک بہت عظیم نقصان ہے۔

وہ ایک برجستہ مفکر ، سائستہ مدیر ، اظہار حق حق گو زبان رکھنے والے، اور پوری استقامت کے ساتھ صراط مستقیم پر چلنے والے تھے۔ دینی تفکر کے ایجاد اور راہ گشا کتب کی تصنیف، اور فاضل شاگردوں کی تربیت ، اور ان تمام شعبوں اور تمام میدانوں میں جن میں ان کی انقلابی موجودگی کی ضرورت محسوس ہوئی، ان کی خدمات حقیقیت میں بے نظیر ہیں۔ تقویٰ اور پاکیزگی جوانی سے لے کر اپنی زندگی کے آخر تک ان کی خصوصیت رہا، اور معرفتِ توحیدی کی راہیں طہ کرنے کی توفیق حاصل کرنا اس قدیمی مجاہد کے لئے عظیم دائمی اجر ہے۔

میں خود اپنے قدیمی اور پیارے بھائی کا سوگوار ہوں، ان کے خانوادہ، صالح فرزندوں اور ان کے باقی پسماندگان کے ساتھ ساتھ اس عظیم استاد کے شاگردوں اور عقیدت مندوں اور پورے حوزہ علمیہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کی بلندیٔ درجات اور مغفرت اور رحمت الہی کے لئے دعا گو ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای
1 جنوری 2021

 

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے